نصاب سے نفرت انگیز مواد بلا تاخیر حذف کیا جائے۔ راجونی اتحاد

Pakistan School

Pakistan School

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بچوں کے حقوق کے ترمیمی بل 2015ءکی منظوری کے بعد 10برس سے کم عمر بچے کو مجرم تصور نہ کرنے اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سزا 7سال قید و 7لاکھ جرمانہ مقرر کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی اور نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن کے آرگنائزر وچیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ بل کی منظوری یقینا مستحسن اقدام ہے۔

مگر بچوں میں اشتعال انگیزی ‘ نفرت اور بغاوت پیدا کرنے والے اسباب و حالات کے ساتھ اشتہارات ‘ ڈرامے ‘ فلم اور نصاب پر بھی پابندی ضروری ہے کیونکہ جب معصوم ذہن اپنے ارد گرد کا ماحول جیسا پاتے ہیں وہ خود بھی اسی میں ڈھل جاتے ہیں اور جو تعلیم انہیں ملتی ہے ان کے مستقبل و کردار کی بنیاد اسی پر رکھی جاتی ہے۔