مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام

Negotiations

Negotiations

سویٹزرلینڈ (جیوڈیسک) شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادیس کے درمیان اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سویٹزرلینڈ کے قصبے مونٹ پیلیرین میں ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔

وزرات خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران ترک فریق کی نیک نیتی کے باوجود مذاکرات سے مثبت نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکا ہےاور مسئلہ قبرص کے حل کے سنہری موقع کو گنوا دیا گیا ہے ۔ قبرصی ترک اس صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ ضمانتی ممالک کی شرکت سے ہونے والی پانچ رکنی کانفرنس کو جلد از جلد منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترکی مسئلہ قبرص کےپائیدار حل کا عزم رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ نے صدر مصطفیٰ آکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس اناستاسیادیس کے درمیان 20 تا 21 نومبر سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے آخری مرحلے کی راہ ہموار کرنے والے علاقے کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات میں مصالحت نہ ہو سکنے کا اعلان کیا ہے۔