دبنگ خان اپنے ساتھیوں کیلئے اصلی بھوت سے ٹکر لینے کو تیار

Sultan

Sultan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران کئی قسم کے جانوروں اور طاقتور ترین غنڈوں کو دھول چٹوائی ہے لیکن اب وہ بھوت سے بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں اور وہ بھی حقیقی زندگی میں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنا وزن بھی اچھا خاصا اضافہ کیا ہے۔ شوٹنگ کے دوران عملے میں شامل ایک شخص کو اس جگہ ایک بھوت نظر آیا جس ہوٹل میں وہ لوگ رہائش اختیار کئے ہوئے تھے، پھر کیا تھا ڈرکے مارے تمام ہی لوگوں نے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر دوسرے ہوٹل میں ڈیرے جمالیے لیکن ان لوگوں کا ڈر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

صورت حال کو دیکھتے ہوئے دوسروں کی مدد کے جذبے سے سرشار سلمان خان میدان میں آگئے اور انہوں نے فوری طور پر ہدایات جاری کیں کہ تمام لوگ شوٹنگ کے دوران ان کی رہائش کے لئے مختص کئے گئے مکان کے قریب ہی رہیں۔ اب سلمان خان کو کون سمجھائے کہ فلموں میں ہیروکے سامنے کوئی ٹک نہیں سکتا لیکن اصل زندگی میں ہیرو جتنا بھی طاقتورہو ہرچیزسے ٹکرلینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔