دادو میں باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Bus Fire

Bus Fire

دادو (جیوڈیسک) خیر پورناتھن شاہ کے قریب باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گر گئے جس سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا اوردلہن سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔

دادو میں خیر پور ناتھن شاہ کے قریب لاڑکانہ سے سیہون جانے والی باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گرنے سے بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 4 خواتین اور3 بچے بھی شامل ہیں۔

بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں دلہا اوردلہن بھی شامل ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔