دادو کے قریب انڈس ہائے وے پر زائرین کی بس الٹ گئی 25 زائرین زخمی 10 کی حالت تشویشناک

Accident

Accident

دادو (فیاض جعفری) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر مورو سے میہڑ سعیدی موسانی زیارت کیلئے جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں بس میں سوار 10 بچوں سمیت 20 افرادشدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال دادو لایا گیا ۔زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں نے بتایا کہ مورو سے سعیدی موسانی زیارت کیلئے جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر بس ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔