دادو میں ارم میڈیکل سینٹر کو جنریٹر سے اچانگ آگ لگ گئی۔ 9 افراد جھلس کر شدید زخمی

K.N.Shah Medical Centre Ko Aag

K.N.Shah Medical Centre Ko Aag

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تحصیل دادو میں ارم میڈیکل سینٹر کو اچانگ آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں دادو کی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک ہے ۔آگ لگنے کے بعد فائر برگیڈ عملہ اور شہریوں کی بڑی تعداد آگ بجھانے میں مصروف رہی۔میڈیکل سینٹر کو لگنے والی آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

آگ کی وجہ جنریٹر بنا۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث سینٹر کے اندر جنریٹر چل رہا تھا جس سے اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد ہر طرف دونہا ہی دونہا نظر آنے لگامیڈیکل سینٹر کی عمارت میں کئی افراد پھنس گئے جنہیں 2گھنٹے کی کوششوں کے بعد ریسکیو کر کہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دادو کے ارم میڈیکل سینٹر میں لگنے والی آگ کے باعث 9مریض جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔