دادو میں پولیس مقابلہ۔ دو بڑے خطرناک ڈاکو گرفتار۔ اسلحہ بہی برآمد کر لیا گیا

Police Muqabla

Police Muqabla

دادو: دادو میں پولیس مقابلہ۔ دو بڑے خطرناک ڈاکو گرفتار۔ اسلحہ بہی برآمد کرلیا گیا۔ دونوں ڈاکو 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

دادو میں 14 شہید لنک روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں چوری اور ڈکیتی سمیت 25سے زائد مقدمات میں مطلوب 2بڑے خطرناک ڈاکو ں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایک ڈاکو گلن پنہور پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہوگیا جنہیں دادو کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اور جب کہ گرفتار ہونے والے دوسرے ڈاکو وزیر خشک کو نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا۔

دونوں ڈاکوں کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کیا گیا۔دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن دادو اختر ابڑو نے بتایا کہ دونوں ڈاکودادو کے خطرناک جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوں کی اطلاع پر گرفتاری کے لیے چھاپا مار کاروائی کی تو ڈاکوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

دوسری طرف خیرپور ناتھن شاہ ، میہڑ، دادو اور جوہی تحصیل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی دادو منیر احمد شیخ کے کہنے کے مطابق 16خطرناک ڈاکو ہٹ لسٹ پر ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800