دادو میں رشتے کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) حاصل گوٹھ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دادو کے گاؤں حاصل گوٹھ میں چانڈیو برادری کے 2 گروپوں ميں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد دونوں فریقین نے مورچے سنبھال لئے ہیں جس کے بعد علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔