دادو میں فیاض جعفری کے زیر صدارت نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کا اجلاس۔ محمد علی شیخ آرگنائیزر مقرر

M.Ali Shaikh

M.Ali Shaikh

دادو : دادو میں صحافتی تنظیم نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کا اہم اجلاس صوبائی رہنما فیاض جعفری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔جس کے بعد ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں تنظیم سازی کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کے مرکزی چےئرمین سید عامرشہباز ہاشمی، مرکزی صدر عدنان علی مرتضیٰ ، ظفر اعوان، ساجد علی جعفری اور دیگر کی خدمات کو سراہا گیا۔

اجلاس میں موجود تما م صحافیوں کی متفقہ رائے سے سینئیر صحافی محمد علی شیخ کو تحصیل میہڑ کا آرگنائیزر مقرر کیا گیا۔

03152515800