داغستان: اسکول میں دستی بم کا دھماکہ ایک طالبعلم ہلاک گیارہ زخمی

School Grenades Blast

School Grenades Blast

داغستان (جیوڈیسک) روس سے منسلک شمالی کاکیشیا کی جمہوریتوں میں سے داغستان میں ایک اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں 1 طالبعلم ہلاک ہو گیا ہے۔

داغستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تسوماڈنسکی کے علاقے میں ایک اسکول کی کمپیوٹر کلاس میں دستی بم کا دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق واقعہ اسلحے کے غیر محتاط استعمال کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ اسکول کے پرنسپل کے مطابق واقعہ ایک طالبعلم کے اسکول میں لائے گئے دستی بم کے پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔