12 ارب یومیہ کی کرپشن کرنے والے ملک و قوم دشمنوں کا احتساب کیا جائے۔ امیر سولنگی

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگی جنون کا شکار بھارت کی جانب سے روس سے S-400 دفاعی میزائل سسٹم خریداری معاہدے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ روس سے میزائل خریداری کا بھارتی معاہدہ ہماری سلامتی کیلئے خطرات کا پتا دے رہا ہے۔

اسلئے ہم فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سسٹم سے بھی جدید و بہترین سسٹم کی تیاری کی جانب پیشرفت کرے جبکہ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 12ارب روپے یومیہ کی کرپشن کا خاتمہ کرکے محفوظ کئے جانے والے اس سرمائے کو پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے فوج کے حوالے کرے تو یقینا پاکستان دنیا کا طاقتور اور محفوظ ترین ملک بن سکتا ہے۔