دالبندین : اے این ایف اور سمگلروں میں فائرنگ، اسلحہ منشیات برآمد

Weapons Drugs Recovered

Weapons Drugs Recovered

دالبندین (جیوڈیسک) اے این ایف اور سمگلروں میں فائرنگ، بھاری میں مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، ملزمان فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دالبندین کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس اور منشیات کے سمگلر کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ 30 منٹ تک جاری رہی جس کے بعد منشیات فروش ایک گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔

اے این ایف کے عملے گاڑی قبضہ میں لیکر اس میں چھپائی گئی 6 سو کلو گرام افیون، ایک ایرانی ساختہ مشین گن، راکٹ کے 2 گولے راکٹ کے 3 فیوز اورسینکڑوں رائونڈز قبضہ میں لے لیے ہیں۔