دالبندین میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 ایف سی اہل کار شہید

FC Policemen

FC Policemen

دالبندین (جیوڈیسک) قلعہ کرد میں دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید اورایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے قلعہ کرد میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

فائرنگ سے تین ایف سی اہلکارشہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔