328 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ڈکیت گرفتار

Arrested

Arrested

قصور (محمدعمران سلفی سے) قصور پولیس نے ماہ مئی کے دوران 328 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث 9 خطرناک ڈکیت گینگز کے 30 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 31 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پر ماہ مئی کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 206 خطرناک اشتہاری اور 122عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 13ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیںجبکہ 9 خطرناک ڈکیت گینگز کے 30ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 31 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔

اسی طرح منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 196 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 5کلوگرام ہیروئن ،51کلو گرام چرس، 1900 لٹر شراب ،150 لیٹر لاہن اور 6چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 127 مقدمات درج کر کے 6رائفل ،37 بندوق، 79 پسٹل ،2 کاربین ،2 کلاشنکوف اور 8 میگزین برآمد کی گئیں۔