شکریہ پاک فوج

Quaid-e-Azam

Quaid-e-Azam

تحریر: شاہ بانو میر
گہری پرسکون نہند میں ڈوبے ہوئے اہل وطن موجودہ خطرناک حالات میں بھی اگر سو رہے ہیں تو اللہ پاک کے کرم کے بعد پاک فوج جیسے محسن کی وجہ سے پہلے پاکستان کے شہریوں کی دہشت گردوں نے خوف سے نیندیں حرام کیں اب پاک فوج کے جارحانہ اندرون ملک جاری آپریشن نے چھپے ہوئے دہشتگروں کو خوف میں مبتلا کر کے ان کی نینیدیں اڑا دیں۔

سانحہ اے پی ایس کے بعد فوج نے وقت ضائع کئے بغیر ان ملک دشمن عناصر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضرب عضب کا آغاز کیا آج دہشت گرد اپنی دہشت سمیٹ کر وحشت سمیت جہاں وہ دندناتے پھرتے تھے وہاں سے بھاگ چکے ہیں ڈیڑھ سال ہونے کو آیا آپریشن ضرب عضب کو پاک فوج نے جرآت بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان خطرناک ملک دشمن عناصر کو پرے دھکیل دیا گیا. اصل معرکہ “” وادی شوال “” تھا جہاں تمام دشمن اکٹھے تھے اور مل کر آخری معرکہ کی تیاری کر رہے تھے یہ وہ جگہ تھی جہاں آپریشن کا فیصلہ ہو نا تھا کہ اسے کامیاب ہونا ہے یا ناکام؟

آج شوال کی وادی جو انتہائی بلندی پر ہے اور پرپیچ راستوں کی وجہ سے دشمنوں کیلئے آسان اور نیچے سے بلندی کی جانب پاک فوج کے جوانوں کے لئے حملہ کرنے کیلئے مشکل تھی . مگر بہادر جانبازوں نے اس کو بھی سر کر ہی لیا ہے اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا ہی چاہتا ہے . یہ کامیابی اور جنرل راحیل شریف تاریخی ہیں جنرل صاحب گہری معلومات کے حوالے سے جان گئے کہ ان کے جوانوں کا قیمتی خون بہتا تو ہے مگر نتیجہ نہیں دکھاتا؟ کیونکہ سیاسی جوڑ توڑ دشمنوں کے ساتھ خفیہ روابط سیاسی مفادات بھتہ منی لانڈرنگ سب انہی کے ساتھ طے تھی۔

Pakistan

Pakistan

پھرنتیجہ کیسے ملتا؟ قربانیاں رائیگاں کیسے نہ جاتیں ؟ لہٍذا اس بار “”ضرب عزب”” پاک فوج نے قطرے قطرے کے حساب کے ساتھ شروع کیا . سیاسی نا خُدا جان گئے اب خیر نہیں آپریشن بے شمار سیاسی بڑوں کی”” اندرونی صفائی “” کے ساتھ شروع ہوا خفیہ ایجنسیز معلومات رکھتی تھیںکہ ملک میں دہشت گردی کا عفریت اس لئے بوتل میں قید نہیں ہو رہا کیونکہ ان کی سرپرستی بد نصیبی سے ملک بچاو کا نعرہ لگانے والے ہی کر رہے تھے۔ جوں جوں ٹارگٹ کلرز اور شر پسند افراد کے ٹولے پکڑے گئے دھمکیاں اور بڑہ گئیں۔

مگر سپہ سالار بکاو نہیں تھا کسی دھمکی کی پرواہ کئے بغیر فوجی جوان ہر سرحدوں کے دفاع کیلئے کامیابی سے روز آگے اورآگے بڑھتے رہے اور اندرون ملک دہشت گردی جیلوں میں پیچھے اور پیچھے جانے لگے. جوواضح دلیل تھی کہ سیاسی اور جرائم پیشہ میل ملاپ تباہ ہو رہا ہے تو ملک صاف ہو رہا ہے . نیٹ ورک ٹوٹا اور کامیابی ملی دہشت گرد تتر بٍتر ہو رہے ہیں کڑیاں ٹوٹیں مستحکم رابطے ٹوٹے منصوبہ بندی نہیں کر سکتے اسی لئے اب اداروں پر حملہ نہیں کر رہے بلکہ سانحہ لاہور گلشن اقبال جسے عوامی مقامات ان کا ہدف ہیں . یہ آپریشن کا فائنل راونڈ ہے ایسے میں عوام کو چاہئے حکومت کا ساتھ دے اور کچھ عرصہ کیلئے احتیاط کریں خود کو بچائیں تا کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔

Pak Army

Pak Army

حکمت عملی میرے پیارے نبیً سے سیکھیں ہجرت کے 6 سال بعد آپً عمرے کی غرض سے مکہ تشریف لائے تھے صرف 6 کلو میٹر پر آپکو روک کر واپس جانے کا کہا گیا جسے آپ نے مستقبل کی بہتری کیلئے منظور کیا اور سراسر جانبدارانہ معاہدے پر دستخط بھی کر دئے آپ کے ساتھی ملول ہوئے مگر آپ نے بہترین مصلحت اپنا کر ثابت کیا کہ فتح مکہ اس شان سے ممکن نہ ہوتی جیسی اس معاہدے کے بعد ہوئی یعنی انتظار اوراچھے نتیجے کی امید کامیابی کی اصل کنجی ہے . دشمنوں کوپاک سرحد سے پرے دھکیلتے ہوئے آج پاک فوج اپنے جوانوں کی بے شمار قربانیوں کی تاریخ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے والی ہے . یہ قربان ہونے والے سیاست کی پست ذہنیت کی بھینٹ چڑھے۔

آج الحمد للہ وادی شوال کا 650 کلو میٹر کا علاقہ خالی کروا کے وہاں کے مکینوں کو بسا دیا گیا ہے نئی آزاد فکر زندگی کا پھر سے آغاز الحمدللہ جو اللہ کی مدد اور جنرل راحیل کی بے خوف بے باک قیادت سے ممکن ہوئی طاقتورسیاسی پسپائی دراصل طاقتور فتح کا ذریعہ بنی پاک فوج نے کامیابی حاصل کر کے اپنے جوانوں کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لے لیا اور ساتھ ہی اپنے معصوم شہریوں کا بھی حساب بے باق کر دیا۔

پاک فوج کی فتح اور نیا پاکستان ایک ساتھ تشکیل پا رہے 1947 کی قربانیاں فراموش کرنے والے ہم لوگ اس بار تعمیرنو والے پاکستان کی قدر و قیمت کوخوب اچھی طرح جان گئے اب اللہ کی اس عظیم نعمت کی ناشکری نہیں کریں گے . اب اس ملک کا ہر شعبہ نئے سرے سے آغاز کرے گا جس کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا . اور ملک کیلئے کام کر کے دکھانا ہوگا. اب کام کرنا ہے سچا کام جس کی اس ملک کو اس عوام کو ضرورت ہے یہی اصل شکریہ ہے پاک فوج کی قربانیوں کا جو ہم نے ادا کرنا ہے انشاءاللہ۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر