درگاہ شاہ جیلانی پر جشن مولود کعبہ و عرس مبارک خواجہ معین الدین کی عظیم الشان محفل کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال میں بسلسلہ جشن مولود کعبہ حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا ابو تراب اور عرس مبارک سلطان ہند حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ جیلانی چاند پوری کے مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

اس موقع پر پنڈال اور درگاہ شاہ جیلانی کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ۔شایان شان محفل سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے کہاکہ اولیاء اکرام کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہی اپنی معاشرے سے تمام بحرانوں کا خاتمہ اور سدھار لاسکتے ہیں مقررین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلامی شعار کی حفاظت اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے محفل سماع میں ملک کے معروف قوال ظفر نیازی و ہمنواء نے وجد آفرین کلام پیش کرکے محفل میں سماں باندھ دی فضا درود و سلام سے معطر ہوگیا۔

۔محفل کے اختتام پر اسلام کی سربلندی ملک کی حفاظت و ترقی اور سربلندی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی بعد از دعاء شرکاء محفل نے درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دی فاتحی خوانی گل پاشی اور چادر پوشی کی گئی۔