درگاہ شاہ جیلانی پر نواسہ رسول و شہداء کربلا کی یاد میں سالانہ محفل کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام بسلسلہ امام عالی مقام سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام و جملہ شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہداء کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے ختم شریف کا درگاہ حضرت شاہ جیلانی حسنین ہال دارلقران پر منعقد ہوا اس متبرک محفل کا آغاز حسب روایت اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء سے کیا گیا۔

حلقہ ذکر و بیان کے بعد ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصل نقشبندی ،عثمان منصوری ،افتخار قادری و دیگر نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام عالی مقام کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں طاری کردیا اور فضا درود سلام کی صدائوں سے معطر ہوگئی بعد ازاں خلفاء حضرات سید اظہر علی علوی القادری ،عبدالحفیظ علوی القادری نے فضائل و مناقب اہل بیت بیان کئے محفل کے اختتام پر ملک کی ترقی و سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی اور اتحاد و بین المسلمین کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔

شرکاء محفل نے مزار اقدس حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری پر حاضری دی اور گل پاشی اور فاتحہ خوانی کی محفل کے اختتام پر دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔