درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال بلاک 10-A نزد لال فلیٹ راشد منہاس روڈ کراچی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی سے متصل جامع مسجد جیلانی گلشن اقبال میں عظیم الشان پرنور محفل بسلسلہ عرس مبارک الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف دانا گنج بخش کا اہتما م کیا گیا۔

۔محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے سربراہ ،سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے تقریب میں خلفاء اکرام ،جید علماء اکرام ،مریدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان حافظ کلیم اللہ ،اسلم حسانی ،فیصل نقشبندی اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں بارگاہ رسالتۖ میں گلہائے عقیدت پیش کئے شرکاء تقریب سے سجادہ نشین سید خوشید الحسن شاہ جیلانی نے حضرت داتا گنج بخش کی اسلام اور انسانیت کے لئے خدمات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مختلف علماء اکرام نے بھی اپنے خطاب میں حضرت داتا گنج بخش کے خدمات بیان کئے شرکاء تقریب کے لئے حضرت جیلانی چاند پوری کی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر یادگاری دودھ کی سبیل بھی قائم کیا گیا ۔محفل کے اختتام پر شرکاء تقریب نے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کی قیادت میں درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دی پھولوں کی چادرچڑھائی گئی اور گل پاشی کی گئی اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور معاشرے میں چھائی ہوئی بحرانوں سے نجات کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔