درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال پر محفل بزم نور بسلسلہ گیارہویں شریف 20 جنوری کو منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام درگاہ حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری پر محفل بزم نور بسلسلہ گیارہویں شریف مورخہ 20 جنوری 2017ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔

محفل میں خلفاء اکرام ، ملک کے ممتاز علماء اکرام مریدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے جبکہ محفل میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان رسول ۖ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔

محفل کے حوالے سے حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے تحت تیاریوں کا آغا کردیا گیا تقریب کے شایان شان انتظامات کے حوالے سے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت
حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ