حب درگاہ شاہ نورانی کے دربار پر دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ چوہدری ظفر

Chaudhry Zafar

Chaudhry Zafar

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) بلوچستان کے ضلع حضدار کی تحصیل حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلے کے موقع پر دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

سویڈن میں پاکستانی برادری کی معروف سماجی سیاسی شخصیت چوہدری ظفر نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر مشن ضرب عضب نے توڑ کر رکھ دی ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی بچی کھچی طاقت کو جمع کرکے ان جگہوں کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں جہاں نہتے شہری بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔

چوہدری ظفر نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں سانحہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کی زات جان بحق ہونے والوں کی بخشش فرمائے اور زخمیوں کو جلد از صحت یابی عطافرمائے آمین۔