ڈیرن سیمی 20000 ڈالر کی انعامی رقم لے اڑے

Darren Sammy

Darren Sammy

لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے سونے کی چڑیا ثابت ہوئی ہے، کئی معروف اور غیر معروف پلیئرز پی ایس ایل کی بدولت لاکھوں روپے کی انعامی رقوم جیت چکے ہیں۔ ایسے میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اپنی منفرد مزاج اور جارہانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ڈیرن سیمی بھی انعامی رقوم حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پیش پیش ہیں۔ ان کیلئے فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے 20000 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاوید آفریدی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے زبردست کارکردگی اور ان کی بطور کپتان ٹیم ورک کو فروغ دینے کے جذبے کی وجہ سے ان کیلئے 20000 ڈالر کا اضافی انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں، جب کارلوس برتھ ویٹ کی جارہانہ اننگ کی بدوکت آخری اوور میں شکست انگلش ٹیم کا مقدر بنی۔

سیمی اپنی مزاح سے بھرپور شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں خاصے مقبول ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی انہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو کافی محظوظ کیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پاکستانی فینز کیلئے پشتو زبان میں ایک خاص میسج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

اس کے علاوہ انعام پانے والوں میں بنگلا دیشی سٹار تمیم اقبال بھی شامل ہیں، ان کو 5000 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے۔ تمیم اقبال پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے دوران بطور اوپنر میسر رہے۔