سالانہ جلسۂ دستار فضیلت‎

Karachi

Karachi

کراچی : دارالعلوم قادریہ رضویہ میں 25 واں سالانہ جلسۂ دستار فضیلت و اسناد کی تقریب منعقد کی جارہی ہے دارالعلو م کے سربراہ صاحبزادہ ظفرالدین اعظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالعلوم میں دورہ حدیث اور شعبہ تحفیظ القرآن کے فارغ التحصیل طلباء کرام کی دستار بندی سالہاسال کی طرح اس سال بھی 8 اپریل بروز جمعتہ المبارکہ بعد نماز مغرب بمقام دارالعلوم قادریہ رضویہ ملیر سعود آباد کراچی میں ہو گی۔

جس کے مہمان خصوصی علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت علا مہ مولانہ قاضی محمداحمدنعیمی کر یں گے اور پاکستان کے کرہ ارض سے تعلق رکھنے والے طلباء کرام جس میں دورۂ حدیث اور حفاظ کرام فارغ التحصیل ہونگے۔