دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹائون ملیر میں شہداء آرمی پبلک اسکول کے لئے دعائیہ تقریب

Darul Uloom Subhania Rahimia Malir

Darul Uloom Subhania Rahimia Malir

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹائون ملیر کے زیر اہتمام شہداء آرمی پبلک اسکول کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شہداء کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خانی کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دالعلوم سبحانیہ رحیمیہ کے مہتمم پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے شہداء کا زخم آج بھی ہماراے دلوں میں تازہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء نے اپنی شہادت کے ذریعے بکھری ہوئی قوم کو متحد کردیا تقریب کے اختتام پر شہداء آرمی پبلک اسکول کے دعاء کرتے ہوئے پیر ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائیں اُن کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف ڈٹ جانے کی توفیق عطاء فرمائیں۔