ڈسکہ : سلنڈروں کی دکان میں آتشزدگی، تین بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

Daska Cylinder Blast

Daska Cylinder Blast

ڈسکہ (جیوڈیسک) سمبڑیال روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی خوفناک تھی کہ دکان کی بالائی منزل پر رہنے والوں کو بھی باہر نکلنے کا موقع نہ ملا۔ آتشزدگی سے بالائی منزل پر رہائش پذیر تین بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ شہباز، اس کی بہن 17 سالہ لبنیٰ اور چار سالہ ایمن شامل ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔