ڈسکہ : نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، شہری دو بیویوں سمیت قتل

Daska Firing

Daska Firing

ڈسکہ (جیوڈیسک) ڈسکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ایک شخص اپنی 2 بیویوں سمیت موقع پر جاں بحق ہو گیا، بچوں نے چھپ کر جان بچائی۔

واقعہ تھانہ صدر کے موضع ڈھولیوالی میں صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ڈھولیوالی کا رہائشی محنت کش محمد مشتاق ولد محمد شریف اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے سوئے ہوئے مشتاق اور اس کی دوسری بیوی گلشن پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ پہلی بیوی سجیلہ فردوس عرف رانی جو کہ ساتھ والے کمرے میں ناشتے کا انتظام کر رہی تھی اسے بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، جبکہ مشتاق کی بچیوں نے چھت پر چھڑھ کر جان بچائی ۔ دوسال قبل گلشن نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر مشتاق سے نکاح کرلیا تھا۔

گلشن بی بی بہاولپور کی رہائشی تھی ۔ مشتاق کی پہلی بیوی سجیلہ فردوس سے تین بچے جبکہ گلشن بی بی سے ایک بچی ہے۔