ڈیوڈ کیمرون نے بھی آف شورز کمپنی میں حصہ داری کا اقرار کر لیا

David Cameron,

David Cameron,

لندن (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں ہل چل مچی ہوئی ہے۔ برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون نے پانچ دن بعد اقرار کر لیا کہ ان کا حصہ والد کے آف شور فنڈ میں تھا اور 5 ہزار شیئر ان کی ملکیت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی سے جتنا کمایا اس پر ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ 2010 میں انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کر دیے تھے۔ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسکینڈلز سے بچنے کے لیے انہوں نے وزیر اعظم بننے سے پہلے کاروبار سےعلحیدگی اختیار کی تھی۔