دکی :گھر میں آگ لگنے ، چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

Home Fire

Home Fire

دکی (جیوڈیسک) دکی اور موسیٰ خیل کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ موسیٰ خیل کے علاقے میں واقع حاجی جلات خان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگ گئی ۔

آگ کی زد میں آکر دو افراد شہباز اور دانیال بری طرح جلھس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے ۔ آگ کی وجہ سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ، دوسری جانب دکی کے علاقے ناصر آباد میں ایک گھر کی چھت گرنے سے نظر محمد جاں بحق ہوا جس کی لاش اہل علاقہ نے ملبے کے نیچے سے نکالی ۔