ڈیوس کپ، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ڈبلز کا میچ جیت لیا

Aisam-ul-Haq and Aqeel Khan

Aisam-ul-Haq and Aqeel Khan

تائی پے (جیوڈیسک) چائنز تائی پے میں جاری ڈیوس کپ میں قومی ٹینس کھلاڑیوں نے مسلسل دوسری کامیاب سمیٹ لی ہے۔ اعصام الحق اور عقیل خان کی ٹیم میزبان چائینز تائی پے کے خلاف اِن ایکشن ہوئی۔

قومی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز جارحانہ بلکہ فاتحانہ انداز میں کیا اور پہلے دو سیٹ چھ دو اور چھ تین سے اپنے نام کیے۔

تیسرے سیٹ میں شکست کے بعد قومی اسٹارز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے چوتھا سیٹ چھ تین سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ اعصام الحق اور عقیل خان سنگلز میں کل دوبارہ اِن ایکشن ہوں گے۔