ڈیوس کپ: ٹینس سٹار اعصام الحق نے معرکہ مار لیا

Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

تائی پے (جیوڈیسک) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ٹو کے فائنل میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے دی ہے، ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔

پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کا فائنل انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، ٹائی کے آخری دن پہلے ریورس فائنل میں عقیل خان کو چی فو وانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصلہ کن معرکے میں ٹینس سٹار اعصام الحق نے شن ہنگ کو سات چھ، چار چھ ، چھ چار اور چھ تین سے مات دے کر تاریخی کامیابی سمیٹی اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے دس سال کے بعد ایشیا اوشیانا گروپ ون کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔