پیرمحل کی خبریں 5/9/2016

Altaf Husain Shahzad

Altaf Husain Shahzad

پیرمحل (نامہ نگار) یوم دفاع دراصل قوم کے اس عزم کا دوٹوک اظہار ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن دوست ملک ہے ملک کو درپیش بیرونی اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کے لیے تیار ہے ان خیالات کا اظہارالطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے یوم دفاع کے سلسلہ میں اظہار خیال میں کیا انہوںنے کہا 50 سال قبل اسی دن ہمیں اپنی قومی خود مختاری اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں اترنا پڑا تھا۔ دشمن کو زعم تھا کہ وہ اپنی عسکری طاقت اور جارحانہ حکمت عملی کے بل بوتے پرہماری پاک سرزمین پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہو جائے گالیکن جب اس کا سامنا پاک فوج کے جانبازوں اور سرفروشوں سے ہوا تو شکست اور ناکامی اس کا مقدر بن گئی۔جنگ ستمبر میں ہماری مسلح افواج نے جس طرح داد شجاعت دیتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا وہ عسکری تاریخ کا انتہائی اہم حوالہ ہے آج پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے پاکستان میں اندرونی بیرونی جارحیت کے پیش نظر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیا رہے انہوںنے کہا پاکستانی قوم لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کرسکتی ہے تو پاکستان کی بقاء کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا کوئی معانی نہیں رکھتا آج ہمارے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہماری مسلح افواج اور عوام ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیںیوم دفاع کے موقع پر ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع اور ہم اپنے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے آج سیاستدان تاجر دانشور ، ذرائع ابلاغ طالب علم خواتین مرد بوڑھے سبھی پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہر ے قول اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جو اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حقیقی خاوند نے بیوی کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا غیر فطری فعل سے منع کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی زیادتی کا شکار خاتون تھانہ اروتی پولیس کے پاس پہنچ گئی تفتیشی نے انصاف دینے کی بجائے دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا جب تک میڈیکل رپورٹ میں کلیئر نہ ہوگا اس وقت تک مقدمہ درج نہ ہوگا ایس ایچ او تھانہ اروتی میاں محمد اسلم مجھے انصاف نہ ملا تو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے خود سوزی کروں گی متاثر ہ خاتو ن سحرش ارشد تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کی رہائشی سحرش ارشد دختر محمدا رشد کی شادی الطاف حسین ولد محمد علی قوم آرائیں چک نمبر771گ ب تحصیل پیرمحل سے ہوئی جوکہ پہلے سے شادی شدہ تھا جس نے اپنی بیوی سحرش ارشد کے ساتھ شرعی حقوق اداکرنے کی بجائے غیر فطری اور غیر شرعی فعل کرنا شروع کردیا جب خاتون نے اپنے خاوندکو غیر فطری فعل کرنے سے روکا تو اپنی بیوی کو تشدد کانشانہ بنایا اورانتقام لینے کے لیے روزانہ اپنی بیوی سے بدفعلی کرنے لگا کسی کو بتانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی سحرش ارشد کی حالت غیر ہونے پر خاتو ن کے والدین جب اس کو میکے لینے گئے تو سحرش ارشد کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا معلوم ہوا جس پر متاثرہ خاتون کے ورثاء نے تھانہ اروتی پولیس کو وقوعہ کو تحریر ی دی تفتیشی منور حسین اے ایس آئی جو کہ ملزم سے ساز باز ہوگیا نے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دے کر تھانہ سے نکال دیا جس پر متاثرہ خاتون ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ گئی جنہوںنے تحریری درخواست نمبر774-5مورخہ31-8-2016کو مقامی تھانہ اروتی کو کاروائی کے لیے بھجوادیا ایس ایچ او تھانہ اروتی میاں محمد اسلم نے کاروائی کی بجائے متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے ہتک آمیز رویہ اختیا رکرتے ہوئے کہا جب تک میڈیکل رپورٹ کلیئر نہ لائوگے اس وقت تک مقدمہ در ج نہ کروںگا تم چاہے جتنی مرضی درخواستیں آئی جی پنجاب کو دومتاثر خاتون سحرش ارشد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب ، آرپی او فیصل آباد سے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے انصاف نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے خود سوزی کا اعلان کیا ہے