ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلئے نئی پنک گیند متعارف

Ball

Ball

سڈنی (جیوڈیسک) کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلئے نئی پنک گیند متعارف کرا دی جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے۔

یہ گیند گزشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اسے اب رواں برس آسٹریلوی ہوم سیزن میں جنوبی افریقا اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا۔

گیند ساز ادارے کا کہنا ہے کہ بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔