یوم پاکستان، پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کو نئی دلی میں دعوت دیدی

Pakistan High Commissioner and Hurriyat Leaders

Pakistan High Commissioner and Hurriyat Leaders

نئی دلی (جیوڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن میں تئیس مارچ کو تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہائی کمشنر کی جانب سے حریت رہنماؤں کے پینتیس رکنی وفد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ سمیت متعدد رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے حریت رہنماؤں کو دعوت نے بھارتی سیاستدانوں کو بھڑکا دیا۔

جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چئیرمین ہرش دیو سنگھکا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو براہ راست دعوت نہیں دے سکتا ایسی تقریب پر پابندی لگنی چاہئے۔