اقوام متحدہ میں پہلی بار یوم پاکستان تقریب کااہتمام

Pakistan Day

Pakistan Day

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو اقوام متحدہ میں تقریب شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ تقریب پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں ہوگی ، پاکستان ڈے پر تقریب کا اہتمام پاکستان مشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تقریب میں صوفی نائٹ اور میوزک آف پیس کے نام سے کنسرٹ ہوگا، کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ تقریب میں دنیابھر میں پہلے سے مقبول اپنے مختلف گیت سنائیں گے، راحت فتح علی خان کو دنیابھر میں صوفی موسیقی کے حوالے سے بھی اہم مقام حاصل ہے۔

انھوں نے مغربی موسیقی آلات کے ساتھ روایتی قوالی کے ذریعے اپنی منفرد اور پرکشش آواز میں نام پیدا کیا ہے۔ تقریب کامقصد دنیاکو پاکستان کے عالمی امن اورہم آہنگی کاپیغام دینا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ تقریب سے پاکستان کامثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کواقوام متحدہ میں تقریب شاندار طریقے سے منا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ تقریب پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں ہوگی ، پاکستان ڈے پر تقریب کااہتمام پاکستان مشن کی جانب سے کیاگیا ہے۔ تقریب میں صوفی نائٹ اورمیوزک آف پیس کے نام سے کنسرٹ ہوگا، کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔ وہ تقریب میں دنیابھر میں پہلے سے مقبول اپنے مختلف گیت سنائیں گے، راحت فتح علی خان کو دنیابھر میں صوفی موسیقی کے حوالے سے بھی اہم مقام حاصل ہے۔

انھوں نے مغربی موسیقی آلات کے ساتھ روایتی قوالی کے ذریعے اپنی منفرد اور پرکشش آواز میں نام پیدا کیا ہے۔ تقریب کامقصد دنیاکو پاکستان کے عالمی امن اورہم آہنگی کاپیغام دینا ہے اقوام متحدہ میںپاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ تقریب سے پاکستان کامثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی کنسرٹ میں سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا اور پاکستانی برادری کے ارکان کی جانب سے شرکت متوقع ہے۔ کنسرٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی عمارت میں مختلف پوسٹرزبھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔

کنسرٹ میں سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا اور پاکستانی برادری کے ارکان کی جانب سے شرکت متوقع ہے۔ کنسرٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی عمارت میں مختلف پوسٹرزبھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔