ڈی سی او سقراط امان رانا اور دیگر رہنماؤں کا حویلی لکھا کا دورہ

Sewerage System

Sewerage System

حویلی لکھا (جیواردو) ڈی سی او سقراط امان رانا اور ممبر نیشنل اسمبلی معین وٹو کی سخت ہدایات پے اندرون شہر سیوریج کے نقائص بارے تفصیل جاننے اور مسائل کو دور کرنے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ضلعی افسران کا مسلم لیگ نواز کے سرگرم راہنما کے ہمراہ علاقہ کا دورہ،نقائص کو چند یوم میں دور کرنے کی یقین دہانی۔

ڈسٹرکٹ کواڈینیشن آفیسر سقراط امان رانا اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 147 محمد معین وٹو کی سخت ہدایات اور علاقہ بھر کے لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے مقامی سرگرم لیگی راہنما چوہدری ہارون ایوب کی سربراہی میں ان کے وارڈ نمبر 9 کا مکمل تفصیلی سروے کیا۔

اس موقعہ پے افسران نے سیوریج کے نقائص چند یوم میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، دوسری جانب علاقہ معززین نے بتایا ہے کہ مذکورہ محکمہ کے افسران نے پنتیس کروڑ روپے کی کثیر لاگت سے تیار ہونے والے منصوبے میں بڑے پیمانے پے کرپشن کی ہے۔

اسی وجہ سے یہ منصوبہ تکمیل کے کچھ عرصہ بعد ہی مسائل درمسائل کا شکار ہوچکا ہے لوگوں نے اعلی حکام خصوصاً وزیر اعلی پنجاب سے حویلی لکھا میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبہ جات میں بڑے پیمانے پے خردبرد اور سیوریج وواٹر سپلائی کے بارے اہلیان علاقہ کی شکایات کا فوری طور پے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس تفصیلی سروے کے دوران چوہدری ہارون ایوب کے ہمراہ ان کی ٹیم کے اہم اور سرکردہ راہنما گوہر ہاشمی، چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ، غلام باہو قادری، عبدلرزاق، یاسین، بابر علی اور چوہدری محمد رفیق بھی تھے۔