ڈی سی او قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

DPO Muhammad Shahid Meeting

DPO Muhammad Shahid Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم نے بریفنگ دی ۔ڈی سی او نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی ایکشن پلان 2016ء تیار کر کے جلد از جلد محکمہ صحت کو دیں اور اگر کسی نے اس حوالے سے کوتاہی کی تو اس محکمہ کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ ضلع بھر کے جوہڑوں میں چھوڑی جانیوالی بچہ مچھلی کی تفصیل بتائی گئی اور اے ڈی فشریز کو ہدایت کی کہ جن جوہڑوں میں مچھلی بچہ چھوڑیں وہاں ملحقہ دیواروں پر انتباہی تحریر بھی لکھیں کہ جوہڑ سے مچھلی نکالنا قانوناً جرم ہے۔

ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کی ڈینگی میٹنگ میں غیر حاضری پرشدید غصے کا اظہار کیا اور انکے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل لیول پر یوسی ایکشن کمیٹیاں دوبارہ تشکیل دیںاور تحصیل لیول پر ہونیوالی ڈینگی میٹنگز خود لیا کریں ۔محکمہ ماہی پروری جوہڑوں کا سروے ، محکمہ صحت ، ایگریکلچر اور ٹی ایم او ز ہاٹ سپاٹ کی ڈائریکٹر ی ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ رضاکاروں کی لسٹ اور محکمہ جنگلات مچھر بھگائو پودوں کا انتظام کرے اور تمام محکمے اپنا اپنا ڈیٹا دیئے گئے ٹائم تک مکمل کر کے محکمہ صحت کو مہیا کریں۔

تاکہ شیڈول کے مطابق ڈینگی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف کام کرنا ایک قومی فریضہ ہے اور اللہ کے فضل سے ہمارا ضلع ڈینگی فری ہے اور انشاء اللہ اس سال بھی رہے گا۔