ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت خدمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں اجلاس

DCO Kasur, Salman Ghani

DCO Kasur, Salman Ghani

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت خدمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ،اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، اے سی پتوکی محمد نواز گوند ل ، اے سی کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ،ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد نذیر ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمن ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد رضوان صادق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام افسران نے اپنی اپنی پروگرس رپورٹ پیش کی جس کے مطابق فیز ون اور ٹو کے ضلع بھر کے کل 7935معذور افراد میں سے 2428معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی معذور افراد کو کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے۔

اس کے علاوہ تمام افسران نے خدمت کارڈ سینٹروںمیں آنیوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی او نے موقع پر ہی اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ سینٹروں کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور مشکلات فی الفور دور کی جائیں ۔ مزید ہدایت کی کہ خدمت کارڈ کے حصول کیلئے دیگر معذور افراد کوبھی جلد ازجلد سینٹروں میں لایا جائے تا کہ انکوبھی کارڈ کی فراہمی کی جا سکے۔قبل ازیں ڈی سی او قصور سے ضلع بھر کے انجمن تاجران کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس پر ڈی سی او نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔