ڈی سی او سلمان غنی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

District Price Control Committee Meeting

District Price Control Committee Meeting

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میںضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میںآٹا اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 64 روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 70روپے فی کلو گرام، چاول اری 30 روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 95 روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 97 روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ 114 روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 140 روپے فی کلو گرام ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ 245 روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ 228 روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 121 روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 121 روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 93 روپے فی کلو گرام ، کالے چنے باریک 93 روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 100 روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 95 روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 224 روپے فی کلو ، بیسن 101روپے فی کلو ، چینی 62 روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 60 روپے ، دہی 65 روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 500 روپے فی کلو ، گوشت بڑا 250روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100 گرام 6 روپے ، نان 100 گرام 8 روپے ، نمک 8 روپے فی کلو ، کوئلہ 40 روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000 روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000 روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔

ڈی سی او قصور نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی ضلعی حکومت کے نئے مقرر کردہ ریٹس کیمطابق ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائی جائیں اورناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔