رمضان عمر چاکی سومرو کے انتقال پر اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسین واعظ کمیٹی عید گاہ کے صدر چاکی سومرو جماعت خانہ کے سابق صدر اور علاقے کے معروف سماجی رہنماء رمضان عمر چاکی سومرو کے انتقال پر انور چاکی ،عثمان ہنگورو،سید غلام مرتضیٰ بخاری، حاجی عمر ،عبدالرزاق چشتی ،علی محمد سلیمان،حاجی محمد حسین ،عبدالحمید نورانی،قاری عدنان نقشبندی، فقیر محمد عطاری و دیگر نے نہایت رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار ِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔رمضان عمر چاکی سومرو(مرحوم) کا سوئم (آج) مورخہ یکم جولائی 2015ء بروز بدھ بعد نماز تراویح رحمانیہ مسجد جمعہ بلوچ روڈ نیوکلری لیاری میں ہو گا۔