5 دسمبر کو ثابت ہو جائیگا کراچی کا دل ایم کیو ایم کے ساتھ دھڑکتا ہے

Karachi Shah Faisal Colony Corner Meating

Karachi Shah Faisal Colony Corner Meating

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کو بھی ثابت ہوجائیگا کہ کراچی کا دل ایم کیو ایم کے ساتھ دھڑکتا ہے عوام بیلٹ کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کی ضمانت ضبط کرادیں گے ۔متحدہ کے مخالفین کراچی کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ گوٹھوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندوں کا انتخاب ہی شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ہوگا مختلف گوٹھوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد نمائندے اپنے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے اپنے سابقہ دور میں شہر کراچی کے گوٹھوں اور کچی آبادیوں میں رہائش پذیر اپنی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے آج شہر کراچی میںشہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ ہوچکا ہے انہوں نے گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ 5دسمبر کے بعد ترقی کے اُس سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائیگا گوٹھوں کو تمام تر بنیادی سہولیات اور یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔