5 دسمبر کو حق پرست عوام پتنگ پر مہر لگا کر ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرینگے۔ نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ 5 دسمبر 2015ء کو شہر کراچی کے عوام پتنگ پر مہر لگا کر شہر قائد کی تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرینگے۔

عوام سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا اٹوٹ رشتہ ظلم و جبر اور سیاسی شعبدے بازی سے اسے نہیں توڑا جاسکتا قائد تحریک عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر14شاہ فیصل کالونی میں حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نامزد حق پرست اُمیدوار برائے چیئر مین وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرز بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پہلے بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور انشا اللہ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت و رہنمائی میں عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست نمائندے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے بلا تفریق عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا جائیگا۔

Inaugurated Election Office

Inaugurated Election Office