5 دسمبر کا سورج سیاسی بھگوڑوں کی سیاست کو دفن کر دیگا: خالد جٹ

Khalid Jutt

Khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کا سورج سیاسی بھگوڑوں کی سیاست کو دفن کر دیگا’ مسلم لیگ (ن) لاہور کی طرف راولپنڈی میں بھی کامیابی کریگی۔ عوام کی خدمت کرنے والوں کے عوام کی دل میں رہیں گے اور عوام کو نچانے والوں کو عوام بھی نچائیں گے۔

عوام وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اور محض جھوٹے دعوے کرنے والوں اور گمراہ کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا۔ خالد جٹ نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں۔

کھرے اور کھوٹے میں فرق کرنا جانتے ہیں۔ الزام خان نے پنجاب کی طرح کراچی کے عوام کوجھوٹے وعدوں اور ریلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے والے اور ملکی ترقی کا پہیہ بحال کرنے والوں کو یاد رکھیں اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروا کر ملک کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کریں۔