3 دسمبر کو یو این او آسٹریا میں انٹرنیشنل بازار کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کیجانب سے دو سٹال لگائے جائیں گے

Austria International Bazaar

Austria International Bazaar

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان میڈیا جنگ ویانا کی رپورٹ کے مطابق 3 دسمبر کو یو این او آسٹریا میں آسٹریا سنٹر ویانامیں انٹرنیشنل بازار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی پاکستان سفارت خانہ ویانا کے تعاون سے انٹرنیشنل بازار میں بھر پور شرکت کرئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال یواین او آسٹریا میں آسٹریا سنٹر ویانا میں دسمبر کے مہینہ میں انٹر نیشنل بازار کا انعقاد کیا جاتا ہے اور پوری دنیا کے مختلف ممالک اپنے کلچر کے مطابق اپنی اپنی مصنوعات کے سٹال لگاتے ہیں۔

پاکستان بھی ہر سال اس انٹر نیشنل بازار میں اپنے سٹال لگاتا ہے اس سال پاکستان کی جانب دو سٹال لگائے جائیںگے ایک پاکستانی چٹ پٹے کھانے کا اور دوسرا نیشنل گڈز سٹال لگایا جائے گا ۔اُمید ہے پاکستانی بھی اس انٹر نیشنل بازار میں ہمیشہ کی طرح بھر پور شرکت کریں گے۔