فیصلوں میں تاخیر سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Manzoor Ahmad Malik

Manzoor Ahmad Malik

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے عوام میں عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے،انصاف کے حصول میں وکلاء کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں وکلا ء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وکلاء کی معاونت کے بغیر انصاف کی صحیح عمل داری نہیں ہوسکتی،،وکلا عدالتوں کے معاون اور مدد گار ہوتے ہیں ،عدالتی زبان میں وکلا کےلیے عدالتوں کو اسسٹ کرنا کہا گیا ہے۔

چیف جسٹس منظور احمد ملک کا کہنا تھا کہ مقدمات کے فیصلے تاخیر سے آئیں تو عوام میں عدالتوں کا تصور اور وقار متاثر ہوتا ہے،وکلاء انصاف کے حصول میں اپنے اہم کردار کو ہمیشہ مدنظر رکھیں۔