سنی لیون نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ پھٹ قرار دے دیا

Sunny Leone

Sunny Leone

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ منہ پھٹ آدمی ہیں اور ان کے کچھ نظریات سے متفق نہیں ہوں۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں جس کی وجہ سے انہیں آئے دن مختلف شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب اس دوڑ میں بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اسی حوالے سے سنی لیون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خیالات انتہائی دلچسپ ہیں، وہ ایک منہ پھٹ آدمی ہیں اورہم اس طرح کی باتیں سننے کی عادی نہیں لہٰذا ٹرمپ اسی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے پیارکریں یا نفرت لیکن آپ ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ نظریات سے متفق نہیں لیکن کچھ حد تک ان کی سوچ امریکا کو مشکلات سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگی۔