دپیکا اور میرے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا، پریانکا

Deepika and Priyanka Chopra

Deepika and Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکاراؤں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے متعلق گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان دنوں دوستوں میں لڑائی ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان دنوں دوستوں میں لڑائی ہوگئی ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ آئیفا ایوارڈز میں پریانکا اور دیپکا کو ایک ساتھ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے گانے ’’پنگا‘‘ پر پرفارم کرنا تھا، مگر عین وقت پر دیپکا نے پریانکا کے ساتھ پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تاہم پریانکا نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ پہلے میڈیا والے لکھتے تھے کہ دپیکا اور میں بہترین دوست ہیں تو پھر اب ایسا کب اور کیسے تبدیل ہوگیا؟ میں نے تو نہیں کہا کہ کچھ تبدیل ہوا ہے، سب کچھ جیسے پہلے تھا آج بھی ویسا ہی ہے، میڈیا کی سوچ تبدیل ہو گئی ہے۔