دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری پر گھبراہٹ کا شکار

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی فلم نگری کو فتح کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں قدم رکھ تو دیا ہے لیکن اپنے اس فیصلے پر وہ خود گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کے حوالے سے وہ بہت خوش ہیں، ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انہیں بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا لیکن وہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی اقرار کرتی ہیں کہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پروہ خاصی گھبراہٹ کا شکارہیں۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ فلم ” دا ریٹرن آف زینڈر کیج” میں کردارملنے کی اصل وجہ کامیاب ماضی ہے، انہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت اچھی امیدیں ہیں کہ مداح ان کی ہالی ووڈ فلم کو بھی سراہیں گے۔

بالی ووڈ میں نمبر ون کی دوڑ پردپیکا نے کہا کہ کام میں بہتری کے حوالے سے وہ اپنے آپ سے مقابلہ کرتی ہیں، سال 2015 میں بھرپور کامیابی کے بعد انہیں امید اورخواہش ہے کہ وہ 2016 میں بھی اس سے بہترپرفارمنس دیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ فلم “دا ریٹرن آف زینڈر کیج” میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم میں ان کے مدمقابل فاسٹ اینڈ فیرئیس کے ہیرو وین ڈیزل ہیں۔