دپیکا پڈوکون دوبارہ وین ڈیزل کے مدمقابل کاسٹ

Deepika Padukone and Wayne Diesel

Deepika Padukone and Wayne Diesel

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ فلم ایکس ایکس ایکس کے سلسلے کی چوتھی فلم میں ایک بار پھر اداکار وین ڈیزل کے مدمقابل کاسٹ کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کی فلم ایکس ایکس ایکس زینڈر کیج کی ریلیز سے قبل ہر طرف دھوم مچ چکی ہے اس فلم کی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

دپیکا اور وین ڈیزل کی جوڑی کو اتنا پسند کیا گیا ہے کہ فلم کے ہدایتکار ڈی جے کاروسو نے انہیں اس سلسلے کی چوتھی فلم میں سائن کر لیا ہے ،مداح ایک بار پھر اس جوڑی کو سلور سکرین پر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے اداکارہ ان دنوں ایکس ایکس ایکس زینڈر کیج کی پوری ٹیم کے ہمراہ بھارت آئی ہوئی ہیں اور فلم کی بھرپور انداز میں پروموشن میں مصروف ہیں، فلم 19 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔