دپیکا اور رنویر نے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا

Deepika Padukone and Ranveer Singh

Deepika Padukone and Ranveer Singh

ممبئی (جیوڈیسک) دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کا چند دنوں کے بعد باقاعدہ اعلان بھی کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان معاشقے کی خبریں تو میڈیا میں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں سٹارز نے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی۔ انہوں نے نہ تو کبھی اس سے انکار کیا اور نہ کبھی میڈیا کے سامنے اقرار کیا تاہم اب دونوں ستاروں نے تعلق کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے فروری 2016ء میں منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اپنے اہلخانہ کی رضامندی کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ کے اہلخانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کر لیا ہے لیکن اداکارہ کے ماں باپ کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔