دیپکا کا ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے کا امکان

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار شاہ رخ خان تین فلموں ’’اوم شانتی اوم‘‘، ’’چنائی ایکسپریس‘‘ اور ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

اب کہا جا رہا ہے ایک بار پھر ان کی جوڑی سینما اسکرین کی زینت بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں یہ خبر گرم ہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے جو اپنی نئی فلم پر کام کر رہے ہیں انہوں نے شاہ رخ خان کو ہیرو سائن کر لیا ہے اور وہ ان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار میں اوم شانتی اوم کی اداکارہ دیپکا پڈکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں تین فلموں ’’دل والے‘‘ ، ’’رئیس‘‘ اور ’’فین‘‘ میں مصروف ہیں اور انھوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اگلے برس کے آغاز میں آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ شروع کروا دیں گے۔ دوسری طرف دیپکا پڈوکون جو اس وقت پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ’’باجی راؤمستانی‘‘ کی شوٹنگ اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’تماشا‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

انہوں نے ابھی تک اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہا ہے تاہم قوی امید ہے کہ وہ ہاں کردیں گی کیونکہ ان کی اس وقت بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت سے سرد جنگ جاری ہے اور دیپکا کوشش میں ہیں، کی جلد سے جلد ان کی ایسی فلمیں سینما اسکرین کی زینت بنیں جن سے وہ کنگنا کی جگہ خود کو بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کہلا سکے۔