دپیکا کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنا چاہتا ہوں، امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ فلم پی کو کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ فلم پیکو کی کامیابی کے لیے منعقدہ تقریب میں مدعو نہ کرنے پر دپیکا سے ناراض نہیں ہیں کیونکہ ’’جو بیت گئی سو بیت گئی‘‘ اس لیے میں ان باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دیتا اور ایک مرتبہ پھر دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ فلم پیکو میں اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت مزا آیا تھا۔